اسلام آباد (5 مئی 2026): حکومت نے ’وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام‘ کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہش مند اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق مختلف شعبوں کیلیے اہم منصوبوں اور تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام کیلیے ہاؤسنگ فنانس میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے اس میں اوورسیز پاکستانیوں اور نجی شعبے کو بھی شامل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اپنا گھر اسکیم: قرض کیلیے کیسے اپلائی کریں؟
اجلاس میں نارووال میں فیض احمد فیض کمپلیکس کی تعمیر کیلیے 10 کروڑ روپے کی منظوری جبکہ دانش اسکول کُری اسلام آباد کیلیے 35 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کیلیے تقریباً 6 کروڑ روپے اور الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلیے پیو پروگرام کے دوسرے مرحلے کی منظوری دی گئی، پروگرام میں شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کیلیے نئے اقدامات شامل کیے گئے۔
امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کیلیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ ای سی سی نے کہا کہ فنڈز تنخواہوں، اخراجات اور واجبات کی ادائیگی کیلیے استعمال ہوں گے۔
ای سی سی نے نیشنل اسٹیل کمپلیکس کی بحالی کیلیے گیس فراہمی کی منظوری دی، گیس دستیابی کی بنیاد پر صنعتی اور پاور استعمال کیلیے فراہم کی جائے گی، بجلی کے شعبے میں یکساں یوز آف سسٹم چارجز لاگو کرنے کی منظوری دی گئی، تمام ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کیلیے یکساں پالیسی نافذ ہوگی۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


