اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ قرض کی دوسری قسط کب ملے گی؟ اہم خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (6 جنوری 2026): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم میں رجسٹرڈ افراد کے لیے اہم خبر آ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 2024 میں صوبے کے غریب اور متوسط طبقے کے لیے اپنے گھر کا خواب حقیقت بنانے کے لیے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ اسکیم متعارف کرائی تھی۔ جس کے تحت گزشتہ برس قرعہ اندازی کے ذریعہ پلاٹ اور پھر ان پر اپنا گھر بنانے کے لیے بلاسود قرض کی پہلی قسط بھی جاری کی گئی۔

اب نئی خبر یہ ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے کی دوسری قسط فوری طور پر جاری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے یہ حکم صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیا۔ جس میں انہیں بتایا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر 700 گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 52 شہروں میں 204 ارب روپے کے تعمیراتی اور مرمتی منصوبے 22 فروری تک شروع ہو جائیں گے۔

اجلاس میں صوبے بھر میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے منصوبوں کی موثر نگرانی کے لیے لائیو ڈیش بورڈ کے قیام کی ہدایت کی۔ انہوں نے لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے پہلے فیز کو مکمل کرنے کا حکم دیا اور دوسرے فیز کو 30 اپریل جب کہ سات شہروں میں ترقیاتی منصوبے بھی اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری کتنا قرض حاصل کرسکتے ہیں؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں