جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

اپنا گھر بنانے کا خواب! جوائنٹ فیملی میں رہنے والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جوائنٹ فیملی میں رہنے والے گھر کی توسیع کے لئے بلا سود قرض حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت گھروں کی توسیع کے لیے بلا سود قرضوں کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

جوائنٹ فیملی میں رہنے والے افراد اب اپنے گھر کی توسیع کے لیے بھی اس پراجیکٹ کے تحت قرض حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ نے جون 2026 تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اسی سلسلے میں اپنی زمین، اپنا گھر پراجیکٹ کے 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں جہلم میں 194، قصور میں 129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اور پراجیکٹ فنڈز میں اضافے کے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

مزید اسکیموں کی معلومات

اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ اور ڈی جی پھاٹا نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے رجسٹرڈ یوزرز کی تعداد 1,880,081 اور درخواست گزار 1,066,559 ہیں۔

پنجاب بھر میں اس پراجیکٹ کے تحت 67,197 گھر آباد ہو چکے ہیں جبکہ 53,843 مکان زیر تعمیر ہیں جبکہ قرضوں کی مجموعی مالیت 164 ارب 66 کروڑ روپے ہے، اور ریکوری کی شرح 99 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے دوسری قسط کی جلد ادائیگی اور صارفین کے انتقال کی صورت میں پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں