کیا بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی 2017 کی فلم ’رئیس‘ کی تشہیر کے دوران ایک شخص کی موت پر عوامی سطح پر معافی مانگیں گے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’رئیس‘ کی تشہیر کے دوران ایک شخص کی موت پر شاہ رخ خان کے خلاف ودودرا کی ایک ذیلی عدالت میں متعدد درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن کو ختم کرانے کے لیے گجرات ہائی کورٹ میں کنگ خان کی جانب سے درخواست دی گئی ہے، جس پر آج سماعت ہوئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اداکار کی جانب سے کوئی جرم نہیں کیا گیا، متوفی دل کا مریض تھا اور اس کی موت کچھ اور وجوہ کے سبب ہوئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے اس کیس کی سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے، عدالت نے مبینہ طور پر شکایت کنندگان سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر وہ راضی ہیں تو شاہ رخ خان کو معافی مانگنے کو کہا جائے گا۔
Brilliant acting and fantastic scene from Raees @iamsrk pic.twitter.com/DIJ5owR13j
— Devdas (@shahrukhdevdas2) July 26, 2021
خیال رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے ہمیشہ منفرد آئیڈیاز کے ساتھ آتے ہیں، ان کی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ کی تشہیر کے دوران انھوں نے 4 سو سیجل نامی لڑکیوں سے ملاقات کی تھی، اگرچہ شاہ رخ نے ہمیشہ شان دار شوز پیش کیے ہیں، تاہم بدقسمتی سے فلم رئیس کی تشہیر کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
23 جنوری 2017 کو، شاہ رخ خان فلم کی تشہیر کے لیے ٹرین میں سوار ہوئے جہاں اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک بہت بڑا ہجوم جمع ہوا، جلد ہی افراتفری مچ گئی اور پولیس کو بھیڑ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی چارج کرنا پڑا، اس دوران ایک شخص کی موت ہوگئی۔
فل رئیس 2017 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور نواز الدین صدیقی بھی تھے۔