پیر, جنوری 19, 2026
اشتہار

’سندھ میں تین صوبے بنے تو حکمراں جماعت تین وزرائے اعلیٰ نامزد کر سکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (10 دسمبر 2025): استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے ایک بار پھر ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق بات کی ہے۔

آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے صوبے بننے کا فائدہ عوام کے علاوہ حکمران سیاسی جماعتوں کو بھی ہوگا۔ سندھ میں تین صوبے بنتے ہیں تو حکمراں جماعت اپنے تین وزرائے اعلیٰ نامزد کر سکتی ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ سندھ کی حکمراں جماعت تین صوبوں میں ترقی کا دور شروع کر سکتی ہے۔ تین نئے آئی جیز، چیف سیکریٹرز تعینات اور نئے ہائی کورٹس بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح پنجاب میں بھی حکمراں جماعت تین سے چار مزید صوبے تشکیل دے سکتی ہے۔ اس سے خود اس جماعت کو مزید وزرائے اعلیٰ نامزد کرنے کا موقع ملے گا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام انتظامی یونٹس کے طور پر ہوگا اور اس سے لوگوں کے مسائل ان کی دہلیر پر حل ہوں گے۔ کسی صوبے کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔

نئے صوبے پرانے صوبوں کے نام کے ساتھ اضافی شمالی، جنوبی، مغربی اور مشرقی کے نام پر رکھے جائیں گے۔

نئے صوبے کے قیام سے متعلق اہم پیشرفت، صوبائی اسمبلی میں قرارداد منظور

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں