site
stats
انٹرٹینمںٹ

بھارتی گلوکارسونونگم‘ قندیل بلوچ کو جرات مند اورعقلمند سمجھنے لگے

بھارتی پاپ گلوکارسونو نگم پاکستانی ماڈل قندیل بلوچ سے متاثرہوگئے، ٹویٹر کے ذریعے قندیل کے بے باک انداز کوسراہا۔

قندیل بلوچ آج کل سوشل میڈیا پربے باک اورمتنازعہ ویڈیوزاپلوڈ کررہی ہیں جن کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ پرگفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہیں۔ اپنی انہی ویڈیوز کے ذریعے انہوں نے بھارتی گلوکار سونو نگم کو اپنا مداح بنا لیا ہے جس کا اظہار سونو نگم نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں قندیل کی جرات کی تعریف کرکے کیا۔

سونو نگم کے ٹویٹ پرآپ اپنا سرکھجائیں یا دل جلائیں ایک بات تو طے ہے کہ سب قندیل کی باتیں کررہے ہیں۔ کچھ روز قبل قندیل نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی ٹیم سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ٹیم 19 مارچ کو ہنے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پاک بھارت میچ میں بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوگئی تووہ ان کے لئے ’رقص‘ کریں گی۔ ان کے اس ویڈیو پیغام پر پاکستان میں انہیں بے پناہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم انہیں اس متنازعہ ویڈیو پربے پناہ ٹریفک ملی۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی ڈرامہ کوئین قندیل بلوچ اپنے مزید مداح پیداکرنے میں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں؟۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top