تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کیخلاف اپیل مسترد

مخصوص نشست پر وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف انٹرا کورٹ کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے طالب حسین نامی شخص کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سنگل بینچ کا درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے درخواست گزار پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریماکس دیے کہ آپ عدالت کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔

ہائی کورٹ نے انٹرا کورٹ اپیل ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

یاد رہے کہ سنگل بینچ چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست مسترد کی تھی۔ درخواست گزار نے سنگل بینچ کا فیصلہ ڈویژن میں چیلنج کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -