کراچی چیمبر نے نگراں وزیراعظم سے کل تک بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے کی اپیل کر دی۔
صدر کراچی چیمبر آف کامرس طارق یوسف کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے اتوار کو ہنگامی اجلاس میں متعلقہ حکام کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر بجلی کے ہوشربا بلوں کے غیر معمولی بوجھ کو کم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی چیمبر پر اس کے تمام ممبران خصوصاً ایس ایم ایزاور چھوٹے تاجروں کی طرف سے زبردست دباؤ ہے ہماری نگراں حکومت سے اپیل ہے کہ وہ کل تک بجلی کے بلوں میں اشد ضروری کمی کا فیصلہ کرے۔
طارق یوسف نے کہا کہ غریب عوام اور تاجر برادری سخت مایوسی کا شکار ہیں اور ہمارے لیے مزاحمت پر قابو پانا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے نگراں وزیراعظم کل تک بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کا اعلان کر دیں تو کراچی کی پوری تاجر برادری اور پورا پاکستان مشکور ہو گا وزیراعظم اگر یہ اعلان کردیں تو لوگ پُرسکون ہو کر اپنے کاموں میں مگن ہوجائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم اور وزیر توانائی سے بذریعہ زوم کے سی سی آئی کے ساتھ اجلاس بلانے کی بھی درخواست کرتے ہیں۔