ہاکی کھلاڑیوں اور آفیشل پر پابندی کے خلاف اپیلیں

قومی ہاکی کے 3کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نے پابندی کیخلاف پی ایچ ایف کو اپیلیں بھجوا دیں۔
قومی ہاکی ٹیم کےسابق کپتان شفقت رسول نے10سال پابندی کیخلاف اپیل کی ہے۔ محمدحسیب اور کاشف شاہ نے5،5سال پابندی کےخلاف اپیل کی جب کہ پنجاب کےکوچ مجاہدافضل نے بھی پابندی کےخلاف اپیل دائر کی ہے۔
اپیلوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ میچ کےدوران گرما گرمی کےباعث یہ واقع پیش آیا تھا مخالف کھلاڑیوں کامسلسل جملے کسنااس واقعےکاسبب بنا۔
مجاہدافضل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز نےاپیلیں کورئیر کےذریعےفیڈریشن کو بھجوائی ہیں۔
پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی نے عمادشکیل اور ابوبکرطارق کوجمعہ کوطلب کر رکھا ہے۔ پی ایچ ایف انکوائری کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روزہو گا۔