تازہ ترین

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

کوئٹہ : اپیلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے انہیں مذکورہ نشستوں پر الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے آر او کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی ، فریقین کو سننے کے بعد ٹریبونل نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کے اپیل کو مسترد کرتے ہوئے آر او کے فیصلے کو برقرار رکھا اور نااہل قرار دے دیا۔

این اے 260 کچھی جھل مگسی اور پی بی 17 کے ریٹرننگ آفسران نے جعلی ڈگری کے ایف آئی آر اور اثاثہ جات چھپانے کے الزامات پر پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، سردار یار محمد رند کے صوبائی اسمبلی کی نشست سبی کم لہڑی سے کاغذات نامزدگی منظور کئے جا چکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -