تازہ ترین

ایپل اور سام سنگ کو چارجر فراہم نہ کرنے پر جرمانے کا سامنا

معروف موبائل فون کمپنیز ایپ اور سام سنگ کو اپنے سمارٹ فونز کے ساتھ صارفین کو ڈبے میں چارجر فراہم نہ کرنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سب سے پہلے ایپل نے اپنے آئی فونز کے ساتھ چارجر فراہم کرنا بند کر دیا تھا اور یہ شروعات آئی فون 12 سے کی گئی۔ اب دوسری کمپنی سام سنگ بھی اسی راہ پر چل پڑی ہے۔

سام سنگ نے Galaxy S21 کے ساتھ چارجر فراہم کرنا بند کر دیا ہے۔ ڈبے میں صرف موبائل فون اور ایک یو ایس پی کیبل فراہم کی جا رہی ہے۔

ایپل نے یہ اقدام الیکٹرانک فضلے کو کم کرنے کے لیے اختیار کیا تھا۔ کمپنی کا خیال تھا کہ ہر صارف کے پاس پرانے آئی فون کا چارجر ہوگا۔

تاہم برازیل میں ان کمپنیز کے صارفین کے گروہ نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

برازیل میں وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ 900 سے زیادہ صارفین جلد ہی ایپل اور سام سنگ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزارت انصاف نے مزید کہا کہ صارف کمپنیز کے خلاف مقدمات دائر کر کے جرمانے عائد کریں گے اور اس مسئلے کے حل کے لیے تجویز بھی پیش کریں گے۔

Comments

- Advertisement -