جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

اے آئی دور میں ایپل کا بڑا قدم، ہارڈویئر ماہر جان ٹرنس کو نیا سی ای او مقرر کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سان فرانسسکو (21 اپریل 2026): مصنوعی ذہانت کے دور میں ٹِم کُک کے بعد ایپل نے ہارڈویئر کے ماہر و تجربہ کار جان ٹرنس کو نیا سی ای او مقرر کر دیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق ایپل نے پیر کے روز اپنے تجربہ کار ہارڈویئر سربراہ جان ٹرنس کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، ایپل کمپنی کے سی ای او ٹم کک ستمبر میں عہدہ چھوڑ دیں گے جس کے بعد وہ ایگزیکیٹو چیئرمین کا چارج سنبھالیں گے۔

آئی فون بنانے والی کمپنی ایپل اس وقت مصنوعی ذہانت سے تیزی سے بدلتی دنیا کا سامنا کر رہی ہے، ایک ایسی ٹیکنالوجی جس میں ایپل نسبتاً پیچھے رہی ہے، ایسے میں اس نے ایک ہارڈویئر ماہر کو نیا سربراہ بنا دیا ہے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق، کُک (جو سپلائی چین کے ماہر سمجھے جاتے ہیں اور اپنے 15 سالہ دور میں ایپل کی مارکیٹ ویلیو میں 3.6 ٹریلین ڈالر کا اضافہ کر چکے ہیں) یکم ستمبر سے ٹرنس کے چارج سنبھالنے کے بعد ایگزیکٹو چیئرمین کے طور پر کام کریں گے۔

آئی فون 18 سیریز کی لانچنگ سے قبل اہم معلومات لیک!

جان ٹرنس، جو 2001 میں ایپل میں شامل ہوئے تھے، میک جیسے مصنوعات کو دوبارہ کامیاب بنانے میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں، جس نے پی سیز کے مقابلے میں مارکیٹ شیئر حاصل کیا۔ اگرچہ وہ عوامی سطح پر کم نظر آتے ہیں، لیکن آئی پیڈز اور ایئر پوڈز جیسے بڑے مصنوعات کی تشکیل میں ان کا گہرا کردار رہا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ تاریخ کی سب سے کامیاب صارف مصنوعات میں سے ایک یعنی آئی فون میں مصنوعی ذہانت کو مؤثر طریقے سے شامل کرنا ممکنہ طور پر جان ٹرنس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہوگا۔

اگرچہ ایپل نے 2011 میں سری (Siri) کے ذریعے عوام کو اے آئی سے متعارف کروایا تھا، لیکن اب تک وہ کسی ایسی بڑی ہارڈویئر یا سافٹ ویئر کامیابی حاصل نہیں کر سکی جو نئی اے آئی ٹیکنالوجی پر مرکوز ہو، جب کہ ابھرتے ہوئے حریف جیسے اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کروڑوں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر چکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں