تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آئی فون 13 کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے جاپان میں آئی فون 13 کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین کی گرتی ہوئی قدر اور بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے جاپان میں آئی فون کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، ان میں سب سے بڑا اضافہ آئی فون 13 سیریز کی قیمتوں میں دیکھنے میں آیا، جس کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

ایپل کی ویب سائٹ پر ظاہر ہونے والی قیمتوں کے مطابق آئی فون 13 کے بنیادی ماڈل کی نئی قیمت 1 لاکھ 17 ہزار 800 جاپانی ین ( ایک لاکھ 78 ہزار پاکستانی) ہوگئی ہے، جب کہ اس سے قبل یہ 99 ہزار 8 سوجاپانی ین ( ایک لاکھ 51 ہزار پاکستانی)  تھی۔

آئی فون 13 پرو کی قیمت میں 22 ہزار ین کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد اب 128جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 122,800 ین ($904) سے بڑھ کر 144,800 ین ($1,066) ہوگئی ہے۔

آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت میں 25 ہزار ین کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 800 ین ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -