تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ایپل کا نیا آئی فون7 آج متعارف کرایا جارہا ہے

سان فرانسسکو : ایپل کا نیا اسمارٹ فون آئی فون 7 آج متعارف کرایا جائے گا جبکہ ممکنہ طور پر ایپل واچ کا نیا ورژن متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

آئی فون پسند کرنے والوں کو جس دن کا بے صبری سے انتظار تھا وہ دن آگیا ہے،ایپل کمپنی سان فرانسسکو میں ہونے والی سالانہ تقریب کے دوران آج نیا فون آئی فون سیون متعارف کرارہی ہے، رپورٹس کے مطابق ایپل کا نیا اسمارٹ فون آئی فون سکس ایس جیسا ہی ہوگا۔

aple-1

 

توقع کی جا رہی ہے کہ آئی فون سیون میں کیمرے کا معیار بہتر ہوگا اور بڑے ماڈلز میں دو عدسوں والا کیمرہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے، اس قسم کا کیمرے میں تصویر کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

apple

اس بار ایپل نے ہیڈ فون جیک کو ڈیوائس سے نکال دیا ہے، جو اس کی سب سے بڑی تبدیلی بتائی جارہی ہے، اس کے علاوہ متوقع تبدیلیوں میں پہلے سے بہتر میموری، ہوم بٹن کی ٹچ سینسر سے تبدیلی اور بہتر سپیکرز شامل ہیں۔

iphoen-a

یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پہلی بار ایپل کا کوئی آئی فون واٹر پروف ہوگا تاکہ گلیکسی ایس سیون کو پسند کرنے والوں کو اپنی جانب کھینچا جاسکے۔

 

water

توقع  ہے کہ نئے آئی فون کے بیسک ماڈل کی قیمت 650 ڈالرز سے شروع ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -