تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

آپریٹنگ سسٹم میں‌ بڑی خرابی، آئی فون صارفین سر پکڑ‌ کر بیٹھ گئے

نیویارک: آئی فون استعمال کرنے والے صارفین آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں آنے والے نقص کی وجہ سے ان دنوں ایک بڑی پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویپ سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق آئی فون کا آئی او ایس 14 آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کو ٹیکسٹ، آئی میسج اور واٹس ایپ میسجز کی وصولی کا علم نہیں ہو پارہا۔

آئی او ایس 14 استعمال کرنے والے صارفین نے شکایت کی کہ انہیں نوٹی فکیشن کے ذریعے پیغامات موصول ہونے کی اطلاع نہیں مل رہی علاوہ ازیں دیگر ایپلیکیشنز کی جانب سے ملنے والے نوٹی فکیشن ملنے میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی فون 12 استعمال کرنے والوں‌ کے ہاتھ زخمی ہونے لگے

یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی خراب اسکرین اب مفت میں تبدیل ہوسکتی ہے

رپورٹ کے مطابق بالخصوص یہ شکایت آئی فون کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے ماڈل استعمال کرنے والے صارفین نے کی۔ آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرومیکس کے صارفین نے انتظامیہ کو بھی اس مسئلے سے آگاہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں پرانے ماڈلز میں آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے والے صارفین کو بھی یہی مسئلہ درپیش ہے، انہیں میسج بھیجنے اور موصول ہونے کا بھی علم نہیں ہورہا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نوٹی فکیشن تو تھرڈ پارٹی کا معاملہ ہے مگر آئی فون کی ڈیفالٹ ایپس کے نوٹی فکیشن نہ ملنا اُن کے لیے بڑی پریشانی کا باعث ہے، حتی کہ کچھ کو تو کالز موصول ہونے کا بھی علم نہیں ہو پارہا۔

دوسری جانب کمپنی نے صارفین کی شکایات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سسٹم میں آنے والی خرابی کو دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -