آئی فون بنانے والی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس 26 میں کئی ایسے طاقتور اور پوشیدہ فیچرز متعارف کروائے ہیں جو آئی فون صارفین کے لیے پرائیویسی، کسٹمائزیشن اور پروڈکٹیویٹی کو مزید بہتر بناتے ہیں۔
نئے فیچرز آئی فون صارفین کی پرائیویسی، سیٹنگز کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنے اور روزمرہ کے کاموں کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ان میں سے کچھ غیر معروف فیچرز آپ کے فون استعمال کرنے کے انداز کو مزید بہتر بناسکتے ہیں۔
میسجز ڈریگ اینڈ ڈراپ
ایپل نے صارفین کو یہ سہولت دی ہے کہ وہ متعدد پیغامات منتخب کرکے انہیں نوٹس، میل اور ڈاکیومنٹس جیسی ایپس میں منتقل کرسکتے ہیں جنہیں منظم انداز میں شیئر کرنا نہایت آسان ہوجاتا ہے۔
ہوم اسکرین کسٹمائزیشن
آئی او ایس 26 میں صارفین ویجٹس کو ایپ آئیکنز کی جگہ استعمال کرسکتے ہیں تاکہ لائیو اپ ڈیٹس حاصل ہوں، جبکہ ایپس اور صفحات کو چھپا کر ہوم اسکرین کو زیادہ صاف اور سادہ بنایا جاسکتا ہے۔
ایپل میپس لوکیشن
ایپل میپس اب ان مقامات کا ریکارڈ محفوظ کرتا ہے جہاں صارف جا چکا ہو، جسے بعد میں دیکھا، حذف کیا یا مکمل طور پر بند کیا جاسکتا ہے تاکہ پرائیویسی پر زیادہ کنٹرول حاصل ہو۔
لاک اسکرین
فلیش لائٹ اور کیمرہ جیسے شارٹ کٹس کو اپنی پسند کی ایپس کے کنٹرولز سے تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے اکثر استعمال ہونے والے فیچرز تک تیز رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔
بیک ٹیپ جیسچرز
صارفین آئی فون کے پچھلے حصے پر ڈبل یا ٹرپل ٹیپ کے ذریعے اسکرین شاٹ لینے یا ایپس کھولنے جیسے مختلف ایکشنز سیٹ کرسکتے ہیں۔
کوئیک ٹائمر
ٹائمر کو کنٹرول سینٹر میں شامل کیا جاسکتا ہے تاکہ کھانا پکانے، روزمرہ کاموں یا ورزش کے دوران استعمال ممکن ہوسکے۔
فوٹو پرائیویسی
تصاویر شیئر کرنے سے پہلے صارفین ان سے لوکیشن میٹا ڈیٹا ہٹا سکتے ہیں تاکہ ذاتی معلومات محفوظ رہیں۔
سلیپ ٹائمر
کلاک ایپ میں موجود سلیپ ٹائمر کی مدد سے موسیقی یا پوڈکاسٹ ایک مقررہ وقت کے بعد خودکار طور پر بند ہوجائیں گے، جس سے رات بھر پلے بیک جاری رہنے سے بچا جاسکے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



