پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

بڑی خوشخبری: ایپل آئی فون سستا ہو رہا ہے!

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 فروری 2026): موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ جلد ایپل کے آئی فون سستے ہونے والے ہیں۔

شاید ہی کوئی ہو جس کو ایپل آئی فون لینے کی خواہش نہ ہو۔ تاہم انتہائی مہنگا فون ہونے کی وجہ سے یہ عام صارفین کی دسترس میں نہیں آتا۔ تاہم اب خوشخبری یہ ہے کہ جلد ہی مارکیٹ میں ایپل کا آئی فون سستی قیمت میں دستیاب ہوگا۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جلد ہی سستا آئی فون متعارف کرانے جا رہی ہے، جس کے نئے نئے ورژن میں موجودہ ورژن کی خامیوں کو بہتر کر کے پیش کیا جائے گا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے آئی فون 17 ای لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جو گزشتہ سال متعارف کرائے گئے آئی فون 16 وی کے بعد آئے گا۔ آئی فون 16 ای ایپل فون کا کم قیمت ماڈل تھا، جس میں پرانا ہارڈویئر استعمال کر کے قیمت کم رکھی گئی تھی۔

اس نئے آئی فون 17 ای میں زیادہ طاقتور پروسیسر دیا جائے گا، جو مکمل قیمت والے آئی فون 17 جیسا ہی ہوگا جب کہ اس میں ایپل کے اپنے تیار کردہ سیلولر اور وائی فائی چپس بھی شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق کم قیمت آئی فون ماڈلز میں پہلی بار وائرلیس میگ سیف (MagSafe) چارجنگ کی سہولت بھی دی جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں