تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آئی فون سیون کا خصوصی ’’سرخ ماڈل‘‘

کیلی فورنیا: اپیل نے آئی فون 7 کا نیا ماڈل متعارف کروادیا، ایڈز سے متعلق آگاہی اور روک تھام کے لیے کمپنی نے لال رنگ کا خصوصی ماڈل پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون کی جانب سے آئی فون 7 کا سیون پلس خصوصی ایڈیشن مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کردیا، جس کا مقصد عوام میں ایڈر سے متعلق آگاہی پھیلانا ہے۔

i-phone-1

اپیل کمپنی کے مطابق المونیم باڈی میں پیش کردہ سرخ رنگ کا آئی فون اپیل اور ایڈز کے لیے کام کرنے والے خیراتی ادارے ’’ریڈ‘‘ کے مشترکہ تعاون سے پیش کیا گیا ہے، اسپیشل ایڈیشن کے موبائل فروخت کی کچھ رقم ایڈز کے مریضوں کے علاج اور خاتمے کے لیے دی جائے گی۔

i-phone1

اپیل کے بانی کا کہنا ہے کہ ’’صارفین سرخ آئی فون خرید کر ایڈز کے خلاف جاری جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور اسی کے ذریعے موذی بیماری کے پھیلاؤ کو بھی روکا جاسکتا ہے‘‘۔

i-phone

ٹم کک نے کہا کہ ’’اسپیشل ایڈیشن کی لانچنگ ہمارے لیے بڑا اعزاز ہے، اس مقصد پر کافی عرصے سے ایڈز کی خیراتی تنظیم کے ساتھ مل کر کام کررہے تھے تاہم خصوصی سیٹ کی لانچنگ پر گزشتہ برس سے کام جاری تھا‘‘۔

Comments

- Advertisement -