منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ایپل نے آئی فون صارفین پر بڑی شرط عائد کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: معروف کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے عمر کی تصدیق لازمی قرار دے دی ، صارفین کو عمر کی تصدیق کیلئے کریڈٹ کارڈ یا سرکاری شناختی دستاویز فراہم کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ‘ایپل’ نے برطانیہ میں اپنے صارفین کے لیے عمر کی تصدیق کا نیا سسٹم متعارف کروا دیا ہے، یہ نیا اقدام اس بات کو یقینی بنانے کیلئےمتعارف کرایا گیا ہے کہ صارفین مخصوص سروسز تک رسائی کیلئے مطلوبہ عمر رکھتے ہوں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارفین اپنے آئی فون یا آئی پیڈ کو جدید ترین سافٹ ویئر iOS 26.4 پر اپڈیٹ کریں گے، انہیں مخصوص فیچرز اور سروسز استعمال کرنے کے لیے اپنی عمر 18 سال یا اس سے زائد ثابت کرنا ہوگی۔

تصدیق کا طریقہ کار

صارفین اپنی عمر کی تصدیق اپنے ایپل اکاؤنٹ سے منسلک کریڈٹ کارڈ کے ذریعے یا اپنے سرکاری شناختی کارڈ (ID) کو اسکین کر کے کرسکیں گے۔

ایپل صارف کے اکاؤنٹ کی مدت کو بھی بطور ثبوت استعمال کر سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا ریگولیٹر ‘آف کوم’ نے اس فیصلے کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے، واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ یہ بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک "حقیقی جیت” ہے۔ اگرچہ برطانیہ کا ‘آن لائن سیفٹی ایکٹ’ فی الحال ایپ اسٹورز پر لاگو نہیں ہوتا، لیکن ایپل نے یہ قدم رضاکارانہ طور پر اٹھایا ہے۔

جو بالغ صارفین اپنی عمر کی تصدیق نہیں کریں گے، ان کے اکاؤنٹس پر بھی وہی ‘ویب کنٹینٹ فلٹرز’ لاگو کر دیے جائیں گے جو بچوں کے اکاؤنٹس پر ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سسٹم برطانیہ کے ساتھ ساتھ جنوبی کوریا میں بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں