تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایپل نے تین کیمروں والا آئی فون متعارف کرادیا

نیویارک : ایپل کمپنی نے اپنا تین کیمروں والا آئی فون متعارف کرادیا، آئی فون 11 کے تین ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ اس کی قیمت بھی گزشتہ سال کے 749 ڈالر کے مقابلے میں 699 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فونز کی بانی ایپل کمپنی نے اپنا تازہ ترین آئی فون 11 متعارف کرادیا، ایپل کا یہ اعلان کمپنی کی سال کی سب سے بڑی تقریب کے دوران سامنے آیا جہاں انہوں نے متعدد نئی مصنوعات متعارف کرائیں۔

آئی فون 11 کے تین ماڈلز متعارف کرائے گئے ہیں، آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس ہے، یہ فون 64 ، 128 اور 256 جی بی کی اسٹوریج کے دستیاب ہیں جبکہ تینوں ماڈلز کی اسکرین کے سائز 5.8 انچ، 6.1 انچ اور 6.5 انچ ہیں۔

ایپل کا کہنا تھا کہ ان کا نیا آئی فون 11، دو بیک کیمروں کے ساتھ آئے گا، جس میں الٹرا وائڈ اینگل لینس بھی شامل ہوگا جبکہ اس میں نیو جنریشن کی مائیکرو چپس اے 13 کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی بیٹری آئی فون 10 کے مقابلے میں ایک گھنٹہ زیادہ چلتی ہے۔

اس فون کی تعارفی قیمت بھی گزشتہ سال کے 749 ڈالر کے مقابلے میں 699 ڈالر رکھی گئی ہے، ایپل کو توقع ہے کہ دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں کم قیمت زیادہ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر سکتی ہے۔

اس سے مہنگے آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دیے گئے ہیں جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ شامل ہے، یہ فون ایک وقت میں تمام بیک اور فرنٹ کیمروں سے ویڈیوز بناسکتا ہے، جس کی قیمت 999 ڈالر رکھی گئی ہے۔

بڑی اسکرین والے آئی فون 11 پرو میکس کی قیمت 1 ہزار 99 ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایپل ٹی وی پلس اسٹریمنگ ٹیلی وڑن سروس 100 سے زائد ممالک میں نومبر کے مہینے سے دستیاب ہوگی تاہم یہ سروس اور ایپل آرکیڈ ویڈیو گیم سبسکرپشن چین میں دستیاب نہیں ہوگا۔

آئی فون، آئی پیڈ اور میک کے خریدار ایک سال کی مفت اسٹریمنگ ٹی وی کی سروس حاصل کرسکیں گے ، جس کی وجہ سے لاکھوں ناظرین کی توجہ اس سروس کی جانب مبذول ہوگی۔

آئی فون 11 کی ایڈوانس بکنگ جمعے 13 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جبکہ 20 ستمبر سے صارفین کو ملنا شروع ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -