The news is by your side.

Advertisement

بیجنگ: ایپل اپنے لوگو کے خلاف قانونی جنگ ہار گئی

بیجنگ: مشہور کمپنی ایپل چین میں اپنے لوگو کے استعمال کے خلاف لڑی جانے والی قانونی جنگ ہار گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں لیدر کی مصنوعات بنانے والی ایک کمپنی نے ایپل کے لوگو کا استعمال شروع کیا۔ ایپل نے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مذکورہ لیدر کمپنی اب ایپل کا لوگو کو استعمال کرسکے گی۔

ایپل کمپنی کے ترجمان کے مطابق عدالت کا فیصلہ مایوس کن ہے۔

چین میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے عالمی کمپنیوں کے لوگو کا استعمال عام ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگو عالمی طور پر تو مشہور ہیں لیکن چین کی مقامی مارکیٹ میں رجسٹر نہیں ہوتے۔ مذکورہ لیدر کمپنی نے بھی یہ لوگو اپنے لیے 2007 میں رجسٹر کروایا جبکہ ایپل کمپنی کا لوگو چین میں 2013 میں رجسٹر کیا گیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں