تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایپل نے تائیوان میں پہلا سٹور کھول دیا

تائپے: امریکی کمپنی ’ایپل ‘ نے تائیوان میں اپنا پہلا سٹور کھول لیا ہے‘ ان دنوں ایپل دنیا کے نئے مقامات پر اپنے اسٹورز کھولنے کے مشن پر سرگرم ہے۔

تائیوان کے میڈیا ذرائع کے مطابق یہ سٹور جزیرے کی بلند ترین عمارت تائپے 101 میں کھولا گیا ہے جو کہ ایک انتہائی اہم کاروباری مرکز ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپل دنیا کے بعض نئے مقامات پر سٹور کھولنا چاہتی ہے تاکہ ان علاقوں میں کمپنی مصنوعات کی وافر اور باآسانی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل کمپنی نے سنگاپور میں بھی اپنے سٹور کا افتتاح کیا ہے۔ان نئے سٹوروں میں آئی فونز، آئی پیڈز اور دیگر کمپنی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

سٹور کے افتتاح کے موقع پر ہزاروں افراد اپنے ملک کے ا س تاریخ ساز ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے رات سے ہی مال کے باہر قطاریں لگا کر بیٹھے تھے اور افتتاح کے چند ہی منٹوں میں ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر کسٹمرز سے کھچا کھچ بھرے اسٹور کی تصاویر جاری کردیں۔

ایپل کا یہ سٹور سادہ لیکن جدید طرزِ تعمیر کا شاہکار ہے‘ 14 ہزار تین سو اسکوائر فیٹ پر محیط اس سٹور میں سیلز ‘ ٹریننگ‘ مارکیٹنگ سمیت دیگر تمام شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں۔


ایپل کا نیا ماحول دوست دفتر


 خیال رہے کہ حال ہی میں ایپل نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع اپنا نیا ماحول دوست مرکزی دفتر قائم کیا ہے جس کا رقبہ 175 ایکڑ ہے اور یہاں ایپل کے 12 ہزار ملازمین کام کریں گے۔ گول دائرے کی شکل میں بنے اس دفتر میں متعدد عمارتیں اور پارک موجود ہیں۔

دفتر میں تھیٹر بھی بنایا گیا ہے جسے ایپل کے بانی اسٹیو جابز کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ دفتر میں تھیٹر کے ساتھ فٹنس سینٹر، پارک، اور ورزش کے لیے دوڑنے کے ٹریک بھی موجود ہوں گے۔

ایپل کا یہ دفتر ماحول دوست بھی ہے۔ یہاں مختلف اقسام کے 9 ہزار درخت لگائے گئے ہیں۔ ایپل پارک میں قائم دفاتر و عمارات قابل تجدید توانائی کے ذرائع استعمال کریں گی جن کے لیے اس کی پوری چھت پر شمسی توانائی کے پینلز لگائے گئے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -