منگل, اگست 11, 2026
اشتہار

ایپل پینسل کے 2 نئے ماڈلز متعارف کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک (13 جولائی 2026): ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اگلے سال نئے آئی پیڈ پرو کے ساتھ ایپل پینسل کے 2 نئے ماڈلز متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

بلومبرگ کے مارک گورمین کے مطابق یو ایس بی-سی پورٹ والی کم قیمت ایپل پینسل اور اعلیٰ درجے کی ایپل پینسل پرو کے نئے ورژنز کی تیاری جاری ہے۔

پہلا ماڈل عام صارفین کے لیے یو ایس بی- سی پورٹ کے ساتھ ہوگا، جب کہ دوسرا ایپل پینسل پرو کا نیا اور بہتر ورژن ہوگا۔ گورمین کا کہنا ہے کہ ایپل یورپی یونین کی آنے والی ان ضروریات کو پورا کرنے پر کام کر رہا ہے جن کے تحت ڈیوائسز کی بیٹریاں زیادہ آسانی سے تبدیل کی جا سکیں۔


ایپل نے اوپن اے آئی پر مقدمہ کر دیا


اسی وجہ سے اُن کا خیال ہے کہ نئی ایپل پینسلز میں نیا بیٹری سسٹم متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ابھی معاملہ واضح نہیں، تاہم اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ آئندہ ایپل پینسل ماڈلز میں قابلِ تبدیل (Replaceable) بیٹریاں موجود ہو سکتی ہیں۔

فی الحال یہ معلوم نہیں کہ ان میں ڈیزائن میں کوئی تبدیلی یا دیگر نئی خصوصیات شامل کی جائیں گی یا نہیں۔ موجودہ یو ایس بی-سی پورٹ والی ایپل پینسل نومبر 2023 میں متعارف کرائی گئی تھی، جب کہ ایپل پینسل پرو مئی 2024 میں پیش کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں