تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

معروف ٹیکنالوجی کپمنی نے روس کو بڑا دھچکا دے دیا

نیویارک: روس کو یوکرین جنگ کی قیمت اب ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی چکانی پڑرہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے ایپ ا سٹور سے روس کے سوشل میڈیا نیٹ ورک وی کونٹاکٹے (وی کے) کو ہٹا دیا ہے۔

ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روسی سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی وجہ روسی شخصیات اور اداروں پر برطانیہ کی جانب سے لگنے والی پابندیاں ہیں۔

کمپنی کے ایپ اسٹور سے جن ایپس کو ہٹایا گیا ہے انہیں اس سے قبل برطانیہ کی جانب سے منظور شدہ پارٹیوں کے ذریعے استعمال کیا جا رہا تھا تاہم اب کہا گیا ہے کہ اس نے ان منظور شدہ پارٹیوں کے اکاؤنٹس بھی بند کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’امریکی اقدام سے یورپی عوام غریب ہو رہی ہے

اس سے قبل روسی ٹیکنالوجی فرم ‘وی کے’ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ کہ اب اس کی کچھ ایپلیکیشنز ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب نہیں ہیں، تاہم ایپل کمپنی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ وہ روسی سوشل میڈیا ایپ ہٹا کر قانون کی تعمیل کررہا ہے۔واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے یوکرین میں روس کے زیرِقبضہ علاقوں میں ریفرنڈم کے بعد بانوے روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں، حکام کی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روس پر لگائی جانے والی پابندیوں میں ان لوگوں اور پلیٹ فارمز کو ہدف بنایا گیا ہے جو جعلی ووٹنگ میں ملوث تھے جبکہ انفرادی سطح پر بھی ان افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں جو روسی حکومت کی جارحیت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ روسی ٹیکنالوجی کمپنی ’وی کونٹاکٹے ‘ کی ایپس کو پیغامات بھجوانے کے علاوہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سامان کی خریداری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ یہ فیس بک سے ملتا جلتا ایک سماجی پلیٹ فارم بھی ہے۔

Comments

- Advertisement -