اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

ایپل نے آئی فون 14 پرو مفت دینے کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ’آئی فون 14 پرو‘ مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

ایپل کا ہمیشہ سے یہی دعویٰ رہا ہے کہ اس کے موبائل فونز سکیورٹی کے حوالے سے سب سے زیادہ محفوظ ہیں اور اس دعوے کو کسی حد تک تسلیم بھی کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے مفت آئی فون 14 پرو دینے کا فیصلہ اپنے موبائل فونز کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کیلیے اٹھایا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ 5 سے 10 لاکھ ڈالرز بھی بطور انعام دیے جائیں گے۔

ایپل نے اس کیلیے درخواستیں طلب کر لیں اور شرط رکھی ہے کہ جو بھی اس کے فون کو ہیک کر کے دکھائے گا صرف وہ ہی مفت آئی فون اور انعام کا حقدار ہوگا۔

درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2023 ہے۔ جن ماہرین کا انتخاب کیا جائے گا وہ ایپل کے سکیورٹی میں خامیاں تلاش کرنے کے پابند ہوں گے۔

اگر ماہرین کی جانب سے کوئی خامی تلاش کی جاتی ہے تو کمپنی اس کی سکیورٹی پر مزید کام کرے گی جس سے صارفین کا اعتماد مزید بڑھے گا۔

ایپل نے یہ واضح کیا ہے کہ آئی فون 14 پرو صرف سکیورٹی خامیاں تلاش کرنے کے مقابلے تک ماہرین کے پاس رہیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں