بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اور سیکیورٹی الرٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کیلیفورنیا: ایپل نے ہیکرز کے حملوں سے بچنے کے لیے تمام صارفین کو فوری طور پر اپنا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا سے آئی فون صارفین کے لیے ایک اہم سیکیورٹی الرٹ سامنے آیا، جس میں اسمارٹ فون بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے آئی فونز کے آپریٹنگ سسٹمز کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کر لیں۔

یہ اقدام ان رپورٹس کے بعد اٹھایا گیا ہے جن میں انکشاف ہوا ہے کہ ہیکرز کا ایک منظم گروہ پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے آئی فونز کو نشانہ بنا رہا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیکرز ان آئی فونز کو تلاش کر رہے ہیں جن میں سیکیورٹی کی تازہ ترین اپ ڈیٹس انسٹال نہیں کی گئیں، ایسے فونز میں موجود سافٹ ویئر کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ہیکرز صارف کا حساس ڈیٹا چوری کر سکتے ہیں یا ڈیوائس کا کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔

ایپل نے اپنے "ریمارکس” میں واضح کیا ہے کہ تمام صارفین سیٹنگز میں جا کر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ چیک کریں اور تازہ ترین ورژن انسٹال کریں۔

غیر اپ ڈیٹ شدہ آئی فونز ہیکنگ کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں، جس سے ذاتی معلومات، تصاویر اور مالیاتی ایپس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں