تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آئی فون 14 کی ترسیل : ایپل نے صارفین کو خبردار کردیا

جدید آئی فون کی خالق امریکی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پریمیم آئی فون 14 ماڈلز کی ترسیل پہلے سے کم ہونے کی توقع ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب لگنے والی پابندیوں کے نفاذ سے پلانٹ کی پیداوار میں نمایاں کمی آئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فاکسکن کے ژینگ زو پلانٹ میں تیار ہونے والے اعلیٰ درجے کے اسمارٹ فونز کی طلب نے ایپل کو جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس سسلے میں ترجمان ایپل کمپنی نے اتوار کو آئی فون کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے مکمل تفصیلات ظاہر کیے بغیر بتایا کہ فی الحال آئی فون کی پیداوار میں نمایاں طور پر کمی کی گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس ماڈلز کی مارکیٹ میں نمایاں طلب دیکھ رہے ہیں تاہم ان ماڈلز کی ترسیل توقع سے کم ہے۔

واضح رہے کہ خبر رساں ادارے روئٹرز نے پچھلے مہینے اطلاع دی تھی کہ کوویڈ 19 پابندیوں کی وجہ سے فاکسکن کی ژینگ زو فیکٹری دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری میں نومبر میں آئی فون کی پیداوار 30٪ تک کم ہوسکتی ہے۔

وسطی چین میں واقع اس فیکٹری میں تقریباً 2لاکھ افراد ملازمت کرتے ہیں، ملک میں کووِیڈ19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اور پابندیوں کے باعث ملازمین کی بڑی تعداد ملازمت چھوڑ کر جاچکی ہے۔

ایپل کمپنی جس نے رواں سال ستمبر میں اپنے آئی فون 14 رینج کی فروخت شروع کی تھی، ترجمان نے کہا کہ صارفین کو اس لیے طویل انتظار بھی کرنا پڑسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -