تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ایپل واچ نے حاملہ خاتون کی جان بچا لی

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جدید واچ (گھڑی) نے ایک حاملہ خاتون کی جان بچا لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جیسی کیلی نامی خاتون ایپل واچ کا استعمال کرتی ہیں۔ واچ نے انہیں ایب نارمل ہارٹ ریٹ کے بارے میں الرٹ کیا۔

جیسی کیلی نے واچ کے الرٹ کو کئی دفعہ نظر انداز کیا اور خود کو ٹھیک محسوس کیا تاہم گھڑی بار بار الرٹ کرتی رہی۔

خاتون کو محسوس ہوا کہ کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے۔ وہ فوراً اسپتال پہنچیں جہاں انہیں بتایا گیا کہ ان کا بلڈ پریشر تیزی سے کم ہو رہا ہے اور خون کی بھی کمی ہے۔

متعلقہ: زندہ دفن ہونے والی خاتون نے ایپل واچ کے ذریعے جان بچا لی

دراصل وہ زچگی کی حالت میں تھیں۔ جیسی کیلی نے اسپتال میں صحت مند بچی کو جنم دے دیا۔ اگر وہ اپیل واچ کے الرٹ کو مزید نظر انداز کرتیں تو کچھ بھی ہو سکتا تھا۔

Comments

- Advertisement -