تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خاتون کی گھڑٖی نے اسے مرنے سے بچالیا، لیکن کیسے؟

ایک خاتون کے اچانک زمین پر گرنے کے بعد اس کی جان کو یقینی موت سے بچانے میں ایپل واچ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہوا یوں کہ گھڑی نے مریض کی مدد کے لیے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروسز کو ازخود کال کردی۔

زخمی خاتون کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی والدہ کسی کاروباری دورے پر تھیں۔ انہیں اپنے سینے میں شدید درد ہونے لگا تو انہوں نے اسی ہوٹل میں مقیم ایک ساتھی کو میسج لکھ کر اپنی ہنگامی بیماری کے بارے میں بتایا۔

تھوڑی دیر بعد وہ خاتون اچانک اپنے کمرے میں فرش پر گرگئی۔ بعد ازاں جب دوست کمرے میں پہنچی تو اس نے خاتون کو زمین پر پڑا پایا تو اس نے ایمرجنسی اور ایمبولینس سروس کو کال کی لیکن حیرانی کی بات یہ تھی کہ ایمبولینس پہلے ہی روانہ ہوچکی تھی اور راستے میں تھی۔

جب مریضہ ہسپتال پہنچی تو اس کی حالت تشویشناک تھی۔ اس کی تشخیص ہوئی کہ اس کی شہ رگ پھٹ گئی، جسم کی اہم شریان کی پیچیدہ سرجری سے گزرنے کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کیا جائے گا تاکہ وہ بتدریج صحت یاب ہو سکے۔

اس خطرناک صورتحال میں مریض کو جلد از جلد قریبی ہسپتال منتقل کرنا انتہائی اہم ہوتا ہے، اس کیس میں خاتون کی بروقت اور جلدی ہسپتال پہنچنے میں ایپل واچ نے بھی کردار ادا کیا ہے۔

بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ ایپل واچ نے زخمی خاتون کے اچانک گرنے کے بعد ہنگامی خدمات کو خود کار طریقے سے کال کی تھی، یہ کال گھڑی میں موجود ایک فیچر ’’ فال ڈیٹیکشن‘‘ کے ذریعے کی گئی تھی۔

"فال ڈیٹیکشن” فیچر صارف کو اچانک اور خطرناک طور پر گرنے کی صورت میں ہنگامی خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے، گھڑی اپنے اندر موجود مختلف سینسرز کے ذریعے گرنے کی نوعیت میں فرق کرتی ہے۔

انسان کے گرنے کے بعد فیچر ایک آڈیو الرٹ اور اسکرین پر گرنے کی اطلاع جاری کرتا ہے، اگر صارف اس کا جواب نہیں دیتا یا ایک منٹ کے اندر حرکت نہیں کرتا تو گھڑی خود بخود ایمرجنسی کو کال کردیتی ہے اور ریکارڈ شدہ آواز کے ذریعے معلومات فراہم کرتی ہے۔

جغرافیائی محل وقوع بھیجنے کے ساتھ ساتھ پیغام بھی ارسال ہو جاتا ہے۔ "فال ڈٹیکشن” فیچر گھڑی کی چوتھے جنریشن اور بعد کے ورژنز کے ساتھ ساتھ ایس ای ورژن اور الٹرا ورژن میں بھی دستیاب ہے۔

Comments

- Advertisement -