تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب میں جاری لانگ مارچ کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے کامران مرتضیٰ کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے یکم نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں وفاق، چاروں صوبوں، عمران خان اور تحریک انصاف کو فریق بنایا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے 25 مئی کو سپریم کورٹ کو کرائی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی، 2014 میں تحریک انصاف نے ریڈ زون میں دھرنا دے کر یرغمال بنایا، 2014 میں تحریک انصاف نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ اور پبلک سیکرٹریٹ پر حملہ کیا۔

سینیٹر کامران مرتضی نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عمران خان کو لانگ مارچ کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد کا پابند کیا جائے، عمران خان کو عدالت کی دی گئی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کو جلسے سے متعلق لائحہ عمل بنانے کی ہدایت دی جائے، تحریک انصاف 2014 میں بھی انتظامیہ کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے، ریڈ زون میں اہم سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور سفارتخانے ہیں۔

Comments

- Advertisement -