تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سپریم کورٹ میں وزیر اعظم کی نااہلی کیلیے درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیپ عباس نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر دی۔

وزیر اعظم کے خلاف نااہلی کی درخواست میں آرٹیکل 62 ون ایف کی تحت دائر کی گئی۔ عندلیب عباس نے درخواست ایڈوکیٹ اسد منظور کے ذریعے دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، شہباز شریف دوروں کے دوران اشتہاری اور سزا یافتہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

عندلیب عباس نے درخواست میں کہا کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے 10 سال قید اور 80 لاکھ جرمانے کی سزا سنا رکھی ہے، بیرون ملک دوروں میں حسین نواز، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کی گئیں، شہباز شریف نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی۔

اگست میں عندلیب عباس نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ نے واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دیا تھا۔

جسٹس شاہد وحید نے عندلیب عباس کی شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ شہباز شریف اور ان کی کابینہ نے اشتہاری ملزمان کے ساتھ ملاقاتیں کیں، بیرون ملک مقیم اشتہاری ملزمان سے سرکاری رازوں پر مشاورت کی گئی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سمیت ان کی کابینہ نے قانون کی خلاف وزری کی ہے، عدالت شہباز شریف اور ان کی کابینہ کو نااہل کرنے کا حکم دے۔

اس پر عدالت نے استفسار کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کس اختیار کے تحت وزیر اعظم کو نااہل کر سکتا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے تیاری کے لیے مزید مہلت طلب کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ آپ نے چھٹیوں میں کیس زور دے کر لگوایا ہے، مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -