بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

تمام آتشزدگی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے عدالت میں درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (26 جنوری 2026): پنجاب بھر میں آتشزدگی کے تمام واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

کراچی میں سانحہ گل پلازہ اور لاہور میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعات کے بعد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے پنجاب بھر میں آتشزدگی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فائر سیفٹی قوانین پر عدالتی احکامات کے مطابق علمدرآمد نہیں کیا گیا۔ آتشزدگی واقعات غفلت اور مجرمانہ لاپروائی کی وجہ سے ہوئے۔ ریسکیو 1122 اور فائر آڈٹ سفارشات پر 33 ماہ سے عمل نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گلبرگ لاہور ہوٹل آتشزدگی میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ آتشزدگی میں جان لیوا سانحات فائر بریگیڈ کی ناکافی استعداد کی وجہ سے سانحات ہوتے ہیں۔

اطہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت نے استدعا کی ہے کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔ گلبرگ آتشزدگی سمیت پنجاب بھر میں آتشزدگی کے تمام واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور عدالت پنجاب بھر میں 90 دن میں بلڈنگ سیفٹی آڈٹ کرانے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ہونے والی گل پلازہ ہولناک آتشزدگی میں اب تک 73 اموات  کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ 82 لاپتہ ہیں۔

سانحہ گل پلازہ کے شہید فائر فائٹر کو ’’ستارہ امتیاز‘‘ دینے کی سفارش

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں