پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

وزیر سماجی بہبود سندھ کیخلاف اندراج مقدمہ کیلیے درخواست جمع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر برائے سماجی بہبود سندھ ساجد جوکھیو اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی۔

وکیل اکبر جتوئی نے تھانہ گڈاپ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی وزیر ساجد جوکھیو کے ساتھیوں نے میری زمین پر حملہ کر کے فائرنگ کی۔

درخواست گزار کے مطابق گولی لگنے سے چوکیدار سعید زخمی ہوا اور ان کے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا، ملزمان نے دھمکیاں دے کر 5 کروڑ روپے کا بھتہ مانگا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ساجد جوکھیو نے اپنے بیان میں بتایا کہ کاٹھوڑ کے قریب 300 گھروں پر مشتمل قدیمی گاؤں قائم ہے، لوگوں نے شکایت کی کہ اکبر جتوئی نے زمین پر قبضہ کیا ہے۔

ساجد جوکھیو نے کہا کہ میں نے پولیس کو کہا کہ معاملہ دیکھیں، وکیل کیس ہارنے کے بعد مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں