تازہ ترین

لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی...

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

نواز شریف کی بطور صدر مسلم لیگ (ن) بحالی کیلئے درخواست، رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد

لاہور:نواز شریف کی بطور صدرمسلم لیگ (ن)بحالی کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کی بطور صدرمسلم لیگ (ن)بحالی کیلئے درخواست دائر کردی گئی.

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 2017میں نواز شریف کو قومی اسمبلی سے نااہل قرار دیا گیا،عمران خان،شیخ رشید،سراج الحق نے نواز شریف کو سربراہی سےہٹانےکی درخواست کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ 2018میں سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا حکم دیا، سپریم کورٹ نے این اے 95 میانوالی سے عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

دائر درخواست میں کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کا ساتھ دینے پر شیخ رشید ،سراج الحق کو پارٹی سربراہی سے الگ ہو ناچاہیے، عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق صادق و امین نہیں رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کو پارٹی صدارت پر بحال کرنے کا حکم جاری کرے اور عمران خان،شیخ رشید اور سراج الحق کیخلاف آرٹیکل63 کے تحت کاروائی کاحکم دے۔

درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیا گیا ہے، یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے دائرہ احتیار میں نہیں آتا۔

درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، سراج الحق، الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور وزیراعظم فریق بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں