تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

حمزہ شہباز کی مشکلات میں اضافہ، وزیراعلیٰ کا انتخاب کالعدم قرار دینے کیلیے عدالت میں درخواست دائر

حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کیلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کیے جانے کا فیصلہ دینے کے بعد ایک جانب ان پر عہدے سے ہٹنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے اور اب وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کالعدم قرار دینے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سبطین خان سمیت 5 اراکین کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ کی معرفت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے روز پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی کو حمزہ شہباز کی ایما پر اسمبلی سے نکال دیا گیا اور ہمارے اراکین اسمبلی کو جان بوجھ کر الیکشن کے عمل سے دور رکھا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے ہمارے ووٹرز کو حق راٸے دہی سے زبردستی روکا اور تشدد کیا۔ قانون کے مطابق اسمبلی سیشن میں پراٸیویٹ شخص کے آنے پر پابندی ہوتی ہے مگر پولیس داخل ہوئی، سیکرٹری اسمبلی نے پراٸیویٹ لوگوں کا داخلہ روکا مگر ڈپٹی سیکرٹری نے 300 لوگوں کو بلایا اور ہنگامہ آراٸی کرواٸی۔

درخواست میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ احمد سلیم بریار سمیت بعض اراکین نے ووٹ نہیں ڈالا مگر ان کا نام ووٹ ڈالنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔ درخواست گزار کے مطابق الیکشن آٸین اور قانون کے مطابق نہیں ہوا اس لیے حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ پنجاب کا انتحاب غیرقانونی اور کالعدم قرار دیا جاٸے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں پہلے ہی ایک درخواست زیرسماعت ہے۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں