پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

مسجد نبویؐ میں رمضان کے افطار دسترخوان کے لیے پرمٹ کی درخواستیں طلب

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین شریفین کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں رمضان المبارک کے دوران افطار دسترخوان پرمٹ کے لئے درخواستیں طلب کر گئی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ادارے کا کہنا ہے کہ مسجد نبویؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں افطار دسترخوان لگانے کیلیے افراد اورغیرمنافع بخش فلاحی تنظیمیں مقررہ ضوابط کے تحت درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انفرادی سطح پر پرمٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی دو دن یعنی 25 جنوری تک جاری رہے گی۔ بعدازاں غیرمنافع بخش فلاحی اداروں کی درخواستوں کی وصولی 28 جنوری سے شروع ہوگی گی جس کے لیے 3 دن کا وقت دیا گیا ہے۔

مسجد نبوی ﷺ میں ایک سال میں 8335 طلبہ وطالبات نے قرآن حفظ کیا

سعودی عرب کی حرمین اتھارٹی کے مطابق رمضان المبارک میں افطار دسترخوان لگانے والوں کو چاہئے کہ درخواستیں جمع کرانے سے قبل اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ضوابط کا جائزہ لیں اور اس کے مطابق اپنی درخواستیں تیار کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں