The news is by your side.

Advertisement

مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتیاں

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتیاں کردی گئی، جس کے بعد نئے سفیروں کی تعیناتی سے متعلق ایگریما کے لیے متعلقہ ممالک کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مختلف ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی سمری کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آفتاب کھوکھر آسٹریا ، ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا ڈاکٹر ظہور احمد سوئیڈن،معین الحق چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔

آفتاب کھوکھر اس وقت دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری امریکہ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق منصورخان افغانستان،شوزب عباس ایتھوپیا، ساجب بلال مصر اور بلال حائی کو باکو میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ مراداشرف کو نیوزی لینڈ اور اسپیشل سیکریٹری معظم احمد خان کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زاہد نصراللہ خان کو کمبوڈیا میں پاکستان کا سفیر لگائے جانے کا امکان ہے، دفتر خارجہ نے نئے سفیروں کی تعیناتی سے متعلق ایگریما کے لیے متعلقہ ممالک کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں