تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

‘نئے گورنر کی تعیناتی سے حمزہ شہباز آئینی نہیں ہو گا’

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ نئے گورنر کی تعیناتی سےحمزہ شہبازآئینی نہیں ہو جائے گا۔

بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب تعینات کیے جانے پر ردعمل میں سابق گورنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا الیکشن آئین کے مطابق نہ ہونے تک حمزہ شہباز غیرآئینی رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ نئی پنجاب کابینہ بھی غیرآئینی ہو گی گورنرنئی کابینہ سےحلف لےکرغیرآئینی کام کرے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر عارف علوی کی جانب سے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلیغ الرحمان کو گورنر پنجاب بنانے کی دوسری سمری ایک ہفتہ قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ارسال کی تھی۔

اس سے قبل، رواں ماہ 7 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لیے صدر مملکت کو ارسال کیا گیا تھا، تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی ارسال کی گئی سمری کو مسترد کر دیا تھا۔

صدر مملکت نے کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں، آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت “گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔

لہذا وزیراعظم شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے مطابق گورنر پنجاب کی تقرری کے حوالے سے اپنی ایڈوائس پر نظرثانی کریں۔

نامزد گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی حلف برداری کی تقریب کل گورنر ہاؤس میں 2 بجے ہوگی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بلیغ الرحمان حلف سے گورنر کا حلف لیں گے۔

Comments