تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد : ٹریڈ افسران کی تعیناتی کیلئے پہلی بار ان کی ذہنی حالت کا امتحان لینے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خطے کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں پاکستان کے تجارتی مفاد کو فروغ دینے کیلئے مختلف ممالک میں ٹریڈ افسران کی تعیناتی کی جائے گی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک ٹریڈ افسران کو تعینات کرنے کیلئے ان کا نفسیاتی ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے پالیسی گائیڈ لائنز منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دیں، اکانومسٹ گروپ کو تعیناتی کے عمل سے نکالنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ٹی ڈی اے پی افسران کو مذکورہ تعیناتی کے عمل میں شامل کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، بیرون ممالک تقریبا 40نئے ٹریڈ افسران تعینات کئے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد تعیناتیوں کا باقاعدہ عمل شروع کیا جائے گا، امیدواروں کا تحریری امتحان،نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویوز ہوں گے۔

مذکورہ امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد سفارشات وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی جس کے بعد وزیراعظم کی منظوری سے تعیناتیاں 3سال کیلئے کی جائیں گی۔

Comments