The news is by your side.

Advertisement

آئندہ سیزن کیلئے8.25 ملین ٹن گندم کی خریداری کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیاز کی برآمد پر پابندی اور آئندہ سیزن کیلئے8.25ملین ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 30 مئی تک پیاز برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔

ای سی سی نے آئندہ سیزن کیلئے8.25ملین ٹن گندم کی خریداری کی منظوری دی جو کہ 1365روپے فی من کے حساب سے خریدی جائے گی۔

اجلاس میں ٹڈی دل کےخاتمےکیلئے این ڈی ایم اےکو 63 لاکھ سے زائد گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی جب کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کیلئے 45 کروڑ سے زائدکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی۔

ای سی سی نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کےمنصوبےکیلئے 110ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ منظوری کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان،آزادکشمیر، اقرا اسلام آباد کے اساتذہ کی تربیت کیلئے گرانٹ کی منظوری بھی دی، اساتذہ کی تربیت کیلئے59لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں