جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

39 ارب روپےکے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے39 ارب روپے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کی جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2026 کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ای سی سی میں سمری پیش کی جس میں پیکیج کےتحت مستحق خاندانوں میں فی کس 13 ہزار تقسیم ہوں گے۔ رمضان کےپہلے ہفتے کےدوران مستحقین کورقوم منتقل کی جائیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے تقسیم کی جائے گی، وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کاحجم  29ارب   روپےاس سال بجٹ سےفراہم کیےجائیں گے، وزیراعظم کےرمضان ریلیف پیکیج کیلئے 10ارب روپے پہلے سے موجود ہیں۔

وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج سے ایک کروڑ 20لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں