تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سعودی عرب میں اہم فیصلے کی منظوری

ریاض: سعودی عرب میں چھیڑ خانی میں ملوث افراد کی تشہیر کے فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں چھیڑ خانی میں ملوث افراد کی تشہیر کی منظوری دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ نے چھیڑ خانے کے انسداد کے لیے بنائے جانے والے قانون کے شق نمبر 3 میں اضافے کی منظوری دی ہے جس کے بعد جرم ثابت ہونے پر کیس کی مقامی اخبارات میں تشہیر کی جاسکے گی۔

اجلاس کے دوران دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ سعودی شہر مدینہ منورہ میں اسپتالوں کے کمپلکس جس میں 500 بستروں والے جنرل اسپتال، 500 بستروں والے بچہ زچہ اسپتال اور نفسیاتی امریض کے اسپتال شامل ہیں، ان تمام کو ضم کرکے ایک میڈکل سٹی میں تبدیل کردیے جانے پر کابینہ نے اتفاق کرلیا۔

سعودی عرب میں لڑکیوں سے چھیڑ خانی نوجوانوں کو مہنگی پڑگئی

مملکت میں کوروناصورت حال پر کابینہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور خصوصی اقدامات کرنے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق مثبت رپورٹس سامنے آرہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -