بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

نقشوں کی منظوری پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں عمارتوں، گھروں ،کمرشل پلازوں کےنقشوں کی منظوری پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی کی ہدایت پر محکمہ بلدیات نے پابندی کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے۔

پابندی کا اطلاق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور تمام ڈیولپمنٹ اتھارٹیز پر لاگو ہو گا۔ تمام قسم کےبلڈنگ پلان اور لےآؤٹ پلان پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق تا حکم ثانی ہے جس کا محکمہ بلدیات نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سےکراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی، لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کر دی گئی ہے۔

حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔ محکمہ بلدیات سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں پلاٹوں کےانضمام پربھی پابندی ہو گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں