اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کے منصوبوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیر سمیت ملک میں دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا کے باعث کاروباری نقصانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بیرون ملک 22.5ملین سعودی ریال کی ایکوٹی سرمایہ کاری کے علاوہ پورٹ قاسم میں پمپ ہاوٴسز اور زیر زمین واٹرٹینکس منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ میشرخزانہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پورٹ قاسم صنعتی زون میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، کراچی میں سیوریج سسٹم کی تعمیر کے منصوبوں کو بھی منظور کرلیا گیا۔

اجلاس کو گندم کی خریداری سے متعلق وزارت خوراک نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 75فیصد تک گندم محفوظ کرلی گئی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی پروکیورمنٹ جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں