تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

گندم پر سبسڈی دینے کی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں گلگت بلتستان کے لیے گندم پر سبسڈی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان کے لیے فوری طور پر 25 ہزار ٹن گندم فراہمی کی اجازت دیدی گئی۔

اعلامیے کے مطابق گندم رمضان کے دوران مارچ اور اپریل کی غذائی ضروریات کی فراہمی کے لیے دی گئی ہے جبکہ گندم فراہمی پر دو ارب نویں کروڑ کی سبسڈی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی نے کویت پیٹرولیم کمپنی کے نقصانات پورا کرنے کی بھی منظوری دی ہے، ایک سال میں نقصانات کو پورا کرنے کے لیے 27 ارب کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کی کویت پیٹرولیم کمپنی کی قرض سہولت پر سمری پر غور کرے گی جبکہ کویت پیٹرولیم کمپنی نے پی ایس او کو ادھار پر ڈیزل فراہمی کی سہولت دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پی ایس او ڈیزل کی درآمد کے بعد ایک ماہ میں روپے جمع کرواتی ہے جبکہ ایک سال میں ایکسچینج ریٹ میں ردوبدل کے باعث کافی زیادہ نقصان ہے۔

ای سی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کو پورا کرنے کی ضامن ہے۔

Comments

- Advertisement -