اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1172 اہلکاروں کو فوجی، شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (14 اگست 2026): صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی ہے۔

صدر کی جانب سے جن سمریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان میں ایک سمری مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے 1172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ آصف زرداری نے مختلف سول شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

صدر پاکستان نے یوم آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی معافی کی منظوری بھی دی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ اجلاس شام 4 بجے طلب کرنے کی سمری پر بھی دستخط کیے ہیں۔

میرے والد نے بھی جہاد کشمیر میں حصہ لیا، صدر زرداری

اہم ترین

جہانگیر خان
جہانگیر خان
جہانگیر خان اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے ہیں۔ وہ پارلیمانی امور، صحت، کشمیر، جی بی اور پیپلز پارٹی سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں۔

مزید خبریں