جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئےگولڈن ہینڈشیک پلان کی منظوری دے دی جب کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ منظور کر لیا گیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیط شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی نے اسٹیل ملزم ملازمین کے گولڈن ہینڈشیک کیلئے19ارب65کروڑ فنڈز منظور کر لیے۔

اجلاس میں نان پٹیشنرز ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کیلئے11.6ارب کی بھی منظوری دی گئی اور بتایا گیا کہ اسٹیل ملزکے3978 ریٹائرڈ ملازمین نان پٹیشنرز ہیں۔

- Advertisement -

ای سی سی نے چینی گندم کی درآمدپر کمیشن مارجن2 فیصدسےکم کر کے0.75فیصدکر دیا جب کہ گوردوارہ دربارصاحب کرتارپورکی مینجمنٹ کیلئے126پوسٹ کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے5برآمدی شعبوں کیلئےگیس کی فراہمی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ 20اکتوبرسےہفتہ اور اتوار کو برآمدی شعبےکیلئےگیس50فیصدکم ہوگی، برآمدی شعبےکیلئےفروری تک930روپےفی ایم ایم بی ٹی یوگیس فراہم ہوگی۔

مقامی وتندور کےعلاوہ کمرشل صارفین کیلئےگیس کی قیمت بڑھانےکی منظوری بھی دی گئی، ای سی سی نےگیس میٹرزکارینٹ20سےبڑھاکر40 روپےکردیا۔

اعلامیہ کے مطابق گیس انفرااسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے پرانےواجبات وصول کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے، جی آئی ڈی سی کےایک تہائی واجبات وصول کئےجائیں گے جب کہ فیول ایڈجسٹمنٹ مدمیں بجلی0.32 پیسےفی یونٹ بڑھانےکی منظوری دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں