تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری ‏

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیٹرولیم ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی۔ ‏

تفصیلات کے مطابق سمری ای سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھی تاہم ایڈیشنل ایٹم کے طور پر ‏چیئرمین ای سی سی کی اجازت سے شامل کی گئی۔ پٹرولیم ڈیلرز آور او ایم سی مارجن میں اضافے کی حتمی ‏منظوری وفاقی کابینہ دےگی۔

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں71پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ پیٹرول پر ‏او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھ کر 3روپے68پیسے ہو جائے گا۔ پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99پیسہ فی ‏لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلر مارجن 3روپے91پیسے سے بڑھ کر ‏‏4روپے90پیسے ہو جائے گا۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2روپے97پیسے سے بڑھ کر3روپے68پیسے ہو جائے گا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ‏ڈیلر مارجن میں 83پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3روپے30پیسے سے بڑھ کر 4روپے 13پیسے فی لیٹر ہو جائے گا۔

Comments

- Advertisement -