The news is by your side.

Advertisement

جنوبی پنجاب صوبےکیلئےسیکریٹریٹ کو خودمختار بنانے کی منظوری

جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکیلئےسیکریٹریٹ کو خودمختار بنانےکی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب ‏سیکرٹریٹ رولز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ جنوبی پنجاب 11اضلاع پرمشتمل ہوگا پی ٹی آئی نےجنوبی پنجاب ‏کوصوبہ بنانےکی طرف قدم اٹھادیا پنجاب حکومت نےعوام سےاپناوعدہ پورا کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹرانسفرز کا معاملہ انتظامی ایشوہے پوراپنجاب ہماراہے ہم پورےپنجاب کی کیئرکریں گے ‏رولزآف بزنس منظور ہونےکے بعدنوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مینارپاکستان واقعہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے مینارپاکستان واقعےمیں انصاف ہوتا ‏نظر آئےگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں