The news is by your side.

Advertisement

‘انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت اختیارات صوبوں کومنتقل کرنےکی منظوری’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت اختیارات صوبوں کومنتقل کرنےکی منظوری دی گئی، کچھ کمپنیوں کےبورڈآف ڈائریکٹرزکوتبدیل کیا گیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آٹا اور چینی قیمتوں کی بڑی فکرلاحق ہے، پنجاب میں جولائی کےمہینےمیں چینی کی مقدارمیں بہت کمی دیکھی گئی، جولائی میں کچھ ٹرکوں کودیکھاگیاکہ وہ چینی کی نقل وحرکت کررہےہیں، چینی کی نقل وحرکت دیکھی توکارروائی پرکچھ ملزسےچینی برآمدکی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شوگرملزمالکان سےہونےوالےمذاکرات پرکابینہ کوبریف کیاگیا، پنجاب میں جولائی کےماہ میں چینی کےاسٹاکس میں فرق دیکھاگیا، 400ٹن چینی سندھ کی جانب لےجاتےپکڑی گئی ہے پنجاب حکومت ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کررہی ہے ذخیرہ اندوزی پرحکومتی مشینری حرکت میں آئےگی پرائیویٹ اورسرکاری سیکٹرچینی درآمدکررہاہے،7ستمبرسےچینی ملک میں پہنچناشروع ہوجائےگی جب کہ تاخیر سےکرشنگ کرنےپر50 لاکھ یومیہ جرمانہ ہوگا،امیدکرتےہیں جوچینی درآمدکی اس سےقیمتوں میں کمی آئےگی۔

وفاقی وزیر بتایا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کےبورڈزکی تشکیل نوکی گئی ہے، سرکولرڈیٹ کےبعدبڑامسئلہ پنشن فنڈکاہے ایک کھرب روپےتنخواہوں اورپنشن کیلئےدرکارہوتےہیں، پنشن فنڈتنخواہوں سےبڑھ چکےہیں، پنشن کاحجم بڑھنےسےمشکلات بڑھ رہی ہیں، ماضی کی حکومتیں مشکل فیصلےنہیں کرتی تھیں، مشکل فیصلوں کی قیمت آج ادا کرنا پڑ رہی ہے، ماضی میں سیاسی فائدےوالےفیصلےکیےجاتےتھے، پنشن سےمتعلق کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنےکافیصلہ کیاہے۔

پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں کےآغازپرارکان نےوزیراعظم کاخراج تحسین پیش کیا، حکومت کےآج2سال مکمل ہوچکےہیں، حکومت کے2سال جدوجہدکےتھے، گزشتہ حکومت نےجوحالات پیداکیےملک دیوالیہ ہونےکےقریب تھا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ این95ماسک اوردیگرطبی آلات برآمدکرنےکی کابینہ نےمنظوری دی، کوروناوباکےدوران این سی اوسی نےبہترین کرداراداکیا، ملک بھرمیں سائنسی اندازمیں کوروناکی وباکوکنٹرول کیاگیا، کوروناوباکےدوران ہمارے اسپتال اوورلوڈنہیں ہوئے، کم وقت میں اسپتالوں میں سہولتوں میں اضافہ کیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم نےجرات کے ساتھ مسئلہ کشمیرپیش کیا اور پاکستان نےمسئلہ کشمیرکوعالمی سطح پربھرپوراندازمیں اجاگر کیا، کابینہ نےمسئلہ کشمیرکویو این میں اجاگرکرنےپروزیراعظم کاشکریہ اداکیا اگر اداروں کو کمزور کیا گیا کسی بھی آفت میں کوتاہیاںسامنےآتی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں